سلمان خان پڑوسی کیخلاف

سلمان خان پڑوسی کیخلاف ممبئی ہائیکورٹ پہنچ گئے

(ہم دوست نیوز):بھارت کے دبنگ ہیرو، سلمان خان کی طرف سے نفرت انگیز پوسٹنگ کرنے پر اپنے ہمسائے کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے گزشتہ روز ممبئی ہائی کورٹ کو سماعت کے دوران بتایا کہ میرے پنول فارم ہاؤس کے ہمسائے کیتن ککڑ کی طرف سے سوشل میڈیا پر مجھ سے متعلق شیئر کی گئی ویڈیوز ناصرف نفرت انگیز تھیں بلکہ اِن میں فرقہ وارانہ طور پر اشتعال انگیز
مواد بھی شامل کیا گیا تھا۔

فلم نو انٹری کے سیکوئل پر سلمان خان نے خاموشی توڑ دی

سلمان خان کی طرف سے پڑوسی کیتن ککڑ کیخلاف سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پر اکسانے اور نفرت انگیز ویڈیوز کے الزام میں یہ مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے بھی سلمان خان نے اس مقدمے کی درخواست ایک مقامی عدالت میں دائر کروائی تھی جس میں اُنہوں نے بتایا کہ میرے پڑوسی ککڑ کو نفرت آمیز تبصروں اور نفرت انگیز پوسٹنگ سے روکا جائے۔

رپورٹس کے مطابق جب ممبئی کی سول کورٹ نے ایسا کوئی بھی حکم دینے سے انکار کیا تو انہوں نے ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،جس کی سماعت گزشتہ روز ہوئی تھی۔

سلمان خان پڑوسی کیخلاف ممبئی ہائیکورٹ پہنچ گئے” ایک تبصرہ

Leave a Reply