آئی جی سندھ نے

آئی جی سندھ نے فہد مصطفیٰ کو SP کے خطاب سے نوازدیا

(ہم دوست نیوز): پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کو سندھ پولیس کی طرف سے ایس پی کا خطاب مل گیا ہے۔

اداکار فہد مصطفیٰ کی طرف سے ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آئی جی سندھ پولیس کے ہمراہ تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں اپنی نئی فلم “قائدِ اعظم زندہ باد” میں ادا کیے گئے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے یقین ہے کہ ایس ایچ او گلاب نے اپنے سب سے بڑے خواب کو پورا کر لیا ہے۔

شاہ رخ خان کے ساتھ موازنہ کرنے پر فہد مصطفیٰ کا ردِ عمل

انھوں نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ پولیس، غلام نبی میمن کا بے حد شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے اس یومِ آزادی کے موقع پر اعزازی سپرینٹینڈینٹ آف پولیس یعنی (ایس پی) کے خطاب سے نوازا اور
ایس ایچ او گلاب (فلم میں فہد مصطفیٰ کے کردار کا نام) کے عزائم کو سچ کر دکھایا۔

فہد مصطفیٰ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب نے میرے کردار اور فلم “قائد اعظم زندہ باد” کیلئے جس محبت اور حمایت کا مظاہرہ کیا ہے میں کبھی نہیں بھول سکوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں انتہائی فخر کے ساتھ اپنی قوم کی خدمت جاری رکھوں گا۔

Leave a Reply