سلمان خان کا بڑا اعلان

“ایک تھا ٹائیگر” کے 10 سال مکمل ہونے پر سلمان خان کا بڑا اعلان

ممبئی:(ہم دوست نیوز) بالی ووڈ کی کوئین کترینہ کیف اور سُپر اسٹار سلمان خان نے فلم “ایک تھا ٹائیگر” کے 10 برس مکمل ہونے پر بڑا اعلان کردیا ہے۔

سلمان خان کی ایکشن فلموں کے شائقین ایک مرتبہ پھر سے ہو جائیں تیار کیونکہ ٹائیگر کی ایک بار پھر سے سنیما گھروں میں واپسی ہونے والی ہے، سلو میاں نے “ایک تھا ٹائیگر 3 ” کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

سلمان خان پڑوسی کیخلاف ممبئی ہائیکورٹ پہنچ گئے

خیال رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم”ایک تھا ٹائیگر 3″ 23 اپریل 2023ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

واضح رہے کہ ایک تھا ٹائیگر میں سلمان خان کوبھارت کی خفیہ ایجنسی “را” جبکہ کترینہ کیف کو پاکستانی ایجنٹ کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، اور فلم کےدوسرے حصے میں دکھایا گیا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کی اصلیت جاننے کے باوجود بھی خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں، تاہم اس بار کہانی اس سے مختلف دکھائی جائے گی۔

Leave a Reply