ستارہ امتیاز ملنے کے

ستارہ امتیاز ملنے کے اعلان پر فخر عالم کا خوشی کا اظہار

(ہم دوست نیوز):پاکستان کے نامور گلوکار فخر عالم نے حکومت کی طرف سے ستارہ امتیاز دیے جانے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے۔

فخر عالم نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام لوگوں کو پاکستان کا 75واں یوم آزادی بہت مبارک ہو، میں ستارہ امتیاز دیے جانے کے اعلان پر بہت زیادہ فخر اور خوشی محسوس کرتا ہوں۔

فخر عالم کا کہنا تھا کہ اس موقع پر میں اللّٰہ پاک، اپنی فیملی اور تمام دوست احباب کا شکر گزار ہوں، ہم اس ملک کو بہتر بنانے کیلئے مزید نمایاں کردار ادا کرتے رہیں گے، انشاء اللّٰہ۔

نامور برطانوی گلوکار ڈچ ویلی نے اسلام قبول کرلیا

خیال رہے کہ پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارنامے انجام دینے والوں کو سول ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کیاگیا ہے، جن میں 253 ملکی اور غیر ملکیوں کو ایورڈز دیے جائیں گے۔جبکہ 23 مارچ 2023ء کو ایوان صدر میں منعقد ہونے والی پروقار تقریب کے دوران یہ ایوارڈز دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گلوکار فخرِ عالم نے 10 اکتوبر 2018ء کی صبح 7 بجے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر واٹرز سے مشن پرواز کا آغاز کیا تھا جو کہ 28 دنوں پر محیط تھا۔

اس مشن کے تحت انھوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں 32 اسٹاپس کیے تھے ،جن میں کینیڈا، برطانیہ، گرین لینڈ، مصر ،آئس لینڈ، بحرین، بینکاک، ڈھاکا، سنگاپور، جکارتا، فلپائن،، آسٹریلیا، جاپان، روس، دبئی ، الاسکا اور فلوریڈا شامل ہیں۔

2 تبصرے “ستارہ امتیاز ملنے کے اعلان پر فخر عالم کا خوشی کا اظہار

Leave a Reply