کا ٹریلر جاری

پاکستانی فلم ” دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کا ٹریلر جاری

لاہور:(ہم دوست نیوز) پاکستان میں بننے والی نئی فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، جس کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کا ٹریلر یوٹیوب کے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری کردیا گیا ہے جبکہ ہدایت کار نے خود بھی ٹوئٹر پر یہ ویڈیو ٹویٹ کی ہے۔

ستارہ امتیاز ملنے کے اعلان پر فخر عالم کا خوشی کا اظہار

اس فلم میں حمزہ علی عباسی، فواد خان اور ماہرہ خان سمیت دیگر نامور اداکار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔جبکہ سینیما گھروں میں یہ فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

تھرلر اور ایکشن سے بھرپور ٹریلر میں جنگ، قلعہ اور دیگر مناظر کو شامل کیا گیا ہے۔

فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی واپسی سے سینیما گھروں میں پاکستانی فلموں کے لیے دروازے کھلیں گے۔

2 تبصرے “پاکستانی فلم ” دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کا ٹریلر جاری

Leave a Reply