(ہم دوست نیوز):پاکستان کی نامور اداکارہ کرن تابیر کے ہاں 12 برسوں بعد پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی ہے۔جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔
کرن تابیر نے یہ خوشخبری اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔اداکارہ نے شوہر اور ننھی بیٹی کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بے حد خوشی کا اظہار کیا۔
کرن تابیر نے لکھا کہ بہت خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے اور اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے ایک بیٹی سے نوازا ہے، الحمدللّٰہ!ْ 12 برسوں کے بعد آخر کار اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔
پاکستانی فلم ” دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کا ٹریلر جاری
پوسٹ کے آخر میں اداکارہ نے لکھا کہ ہم اب والدین بن چکے ہیں اور یہ ہماری پیاری بیٹی ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں بیٹی کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ میری پیاری بیٹی عزاء حمزہ ملک سے ملیں اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
خیال رہے کہ کرن تابیر کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہیں شوبز کی نامور شخصیات بھی خوشی کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کر رہی ہیں۔
“کرن تابیر کے ہاں 12 برسوں بعد بیٹی کی پیدائش” ایک تبصرہ