کامیاب ترین فلم

لال سنگھ چڈھا عالمی سطح پر سال کی کامیاب ترین فلم بن گئی

ممبئی:(ہم دوست نیوز) بھارتی سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم “لال سنگھ چڈھا ، کو انڈیا میں منظم بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور خراب پرفارمنس کی وجہ سے تھئیٹرز سے بھی ہٹا لیا گیا تھا، تاہم انٹرنیشنل باکس آفس میں یہ فلم 2022ء کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فلم نے اپنی ریلیز کے ایک ہفتے کے دوران ہی دنیا بھر سے ساڑھے 7 ملین ڈالر سے زیادہ کما لیے ہیں۔

بائیکاٹ کےباوجود “لال سنگھ چڈھا” 100 کروڑ کمانے میں کامیاب

خیال رہے کہ عامر خان کی فلم نے عالمی سطح پر اپنی کمائی میں عالیہ بھٹ کی “گنگو بھائی کاٹھیا واڑی” اور انوپم کھیر کی”کشمیر فائلز” کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

فلم “لال سنگھ چڈھا” ابھی چین میں ریلیز ہونا باقی ہے۔ مسٹر پرفیکٹ (عامر خان) چین میں بہت مشہور ہیں اور اس سے پہلے سیکرٹ سپر اسٹار” اور “دنگل” چین میں بے حد مقبول ہوچکی ہیں۔

یہ فلم ایک اعشاریہ آٹھ ارب انڈین روپے کی خطیر رقم سے بنائی گئی ہے تاہم انڈیا میں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

Leave a Reply