ملالہ یوسف زئی سے

ملالہ یوسف زئی سے متعلق متھیرا نے اپنی رائے کا اظہار کردیا

(ہم دوست نیوز): متھیرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی پر الزام لگا دیا ہے کہ وہ ایک دوغلی لڑکی ہے۔

پاکستان میں تباہ کن بارشیں اور سیلاب آیا جس سے بہت نقصان ہوا، لیکن اس صورت حال میں بھی ملالہ یوسف زئی نے پاکستان کا دورہ نہ کیا جس پر متھیرا ملالہ یوسفزئی پر برس پڑیں۔

متھیرا نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ملالہ یوسفزئی ایک منافق لڑکی ہے۔ وہ پاکستان کے بارے میں صرف باتیں ہی کرتی ہے لیکن پاکستان میں رہتی نہیں۔ یہاں تک کہ آدھا ملک ڈوب رہا تھا اور اس نے یہاں آنا تک گوارا نہیں کیا۔

غلطیاں تو اچھی ہوتی ہیں، متھیرا

خیال رہے کہ نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر ملالہ یوسفزئی کی تصویر شیئر کی جس کو ملالہ نے ری پوسٹ کیا۔ اس تصویر پر متھیرا نے ملالہ کے حوالے سے لکھا کہ “ملالہ کو صرف بین الاقوامی فنکاروں کے ساتھ تصویریں بنوانے اور پاکستان سے متعلق بات کرنے کا معاوضہ ملتا ہے ، لیکن یہاں وہ یہاں رہتی تک نہیں۔

متھیرا نے ملالہ یوسفزئی پر سیلاب کے دوران پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے حوالے سے بھی سوال اٹھایا اور پوچھا کہ جب ملک کا آدھا حصہ ڈوب رہا تھا تو وہ کہاں تھی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ان فینسی مبارکبادوں اور ملاقاتوں پر جدوجہد کے بارے میں گفتگو کرنا بہت آسان ہے۔

پوسٹ کے اختتام پر متھیرا نے یہ بھی لکھا کہ “یہ لڑکی بہت بڑی منافق ہے.”

Leave a Reply