(ہم دوست نیوز) : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور جوڑی ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ، جس کو صارفین کی جانب سے پسند بھی کیا گیا ہے اور اس پر تبصرے بھی جاری ہیں۔
ہانیہ عامر اور فرحان سعید آج کل مشہور ایوارڈز شو میں شرکت کیلئے ٹورنٹو میں موجود ہیں، اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے یہ ویڈیو ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی گئی ہے۔ ویڈیو میں ان کے ساتھ اداکار فرحان سعید کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں فرحان سعید اور ہانیہ عامر ایوارڈز شو میں اپنی پرفارمنس کی تیاری کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی جوڑی نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونیوالے ڈرامہ سیریل “میرے ہمسفر” میں بے حد پسند کی جا رہی ہے، اس ڈرامے کی آخری قسط جلد ہی نشر کی جائے گی۔