(ہم دوست نیوز) : ایک شوبز ویب سائٹ کے طرف سے خبر سامنے آئی تھی کہ خلیل الرحمن قمر ، شان اور سرمد کھوسٹ ایک ساتھ فلم میں کام کر رہے ہیں۔ سرمد فلم میں ہدایت دیں گے ، شان اداکاری کریں گے اور اس نئے پراجیکٹ کو خلیل الرحمن قمر تحریر کریں گے۔
خلیل الرحمن قمر نے اس خبر کو مسترد کر دیا ہے جبکہ سرمد کھوسٹ نے بھی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس خبر سے متعلق کچھ نہیں جانتے۔
سماء نے جب اس خبر کی تصدیق کیلئے سرمد کھوسٹ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے یہ خبر کس نے اور کیوں لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس خبر کے حوالے سے لاعلم ہیں کہ ان کا نام کیوں لیا گیا؟
خلیل الرحمن قمر کی وائرل ٹیلیفون کال کی سوشل میڈیا پر دھوم
جب خلیل الرحمن قمر سے اس خبر سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بھی سرمد کھوسٹ اور شان کے ساتھ فلم کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کب ہوا ؟ ” لندن نہیں جاؤں گا” سمیت معتدد فلموں اور ڈراموں کے مصنف خلیل الرحمن قمر نے یہ بھی کہا کہ وہ شان کے ساتھ فلم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ لیکن ابھی یہ صرف ان کا خیال ہے ، اس پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔ جبکہ سرمد کھوسٹ کے ساتھ تو صرف ایک ہی ملاقات ہوئی وہ بھی سرمد کی فلم “کملی” کے پرئیمیر کے موقع پر ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اکتوبر سے ایک نئی فلم پر کام شروع کرنیوالے ہیں لیکن اس کی کاسٹ کا حتمی اعلان ستمبر کے آخر میں ہوگا ۔