جنگل میں چہل قدمی

جنگل میں چہل قدمی کرتے شخص کو حیرت انگیز چیز مل گئی

جکارتہ:(ہم دوست نیوز) انڈونیشیا کے جنگل میں چہل قدمی کرتے ایک شخص کا ایک حیرت انگیز پھول سے واسطہ پڑ گیا، کہا جاتا ہے کہ اس پھول سے مردے کی طرح بدبو آتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈونیشیا کے جنگل سے گزرتے ہوئے ایک شخص کو
نایاب ترین پھول نظر آیا، جس کو “گلِ نعش ” بھی کہا جاتا ہے، البتہ اس پھول کا سائنسی نام ” ریفلیشیا ارنولڈائی” ہے، جوکہ دنیا کا سب سے بڑا پھول ہے۔

اس پھول کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پھول صرف چند ہی دنوں کیلئے کھلتا ہے اور اس سے بہت زیادہ بدبو آتی ہے، اسی لئے اس کو گل نعش بھی کہا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ پھول زیادہ تر انڈونیشیا کے برساتی جنگلات میں پایا جاتا ہے اور یہ پھول 3 فٹ تک بڑھ سکتا ہے،جس کا وزن 15 پاؤنڈ تک ہو سکتا ہے۔

شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ دیوہیکل پھول جنگل میں زمین پر پڑا ہوا ہے، سرخ پھول اور پورا کھلا ہوا ، جس پر سفید رنگ کے دھبے ہیں اور اس کی 5 پنکھڑیاں ہیں۔

Leave a Reply