سیلاب زدگان کیلئے کراچی

سیلاب زدگان کیلئے کراچی میں فنڈ ریزنگ کانسرٹس کا اعلان

(ہم دوست نیوز): پاکستان کے نامور فوک اور پاپ گلوکار سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کانسرٹس کی تیاریوں میں مصروف ہیں، 2 اکتوبر کو ہونے والے ایونٹ سے حاصل رقم سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لائیو میوزک اینڈ کانسرٹ 2022 کا اہتمام عاصم اظہر اور کراچی جیم خانہ کلب اور آرٹس کونسل کراچی کی مشترکہ کاوش سے کیا گیا ہے۔

پاکستان کے نامور گلوکار سیلاب متاثرین کی فنڈ ریزنگ مہم کے لئے
دو اکتوبر کو کراچی جیم خانہ کلب میں براہ راست پرفارم کریں گے۔ان فنکاروں میں ینگ اسٹنرز، آئمہ بیگ، عاصم اظہر ، نتاشہ بیگ اور رمیز علی شامل ہیں۔

عاصم اظہر کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر کیوں گئے؟ وجہ بتادی

دوسری طرف دی اسکیچز کے بانی لاہوتی اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی طرف سے بھی سیلاب زدگان کے لئے فنڈ ریزنگ ایونٹ “مائی کراچی” کا انعقاد کیا جارہا ہے، جبکہ یہ تقریب بھی 2 اکتوبر کو
ہی برنس گارڈن کراچی میں منعقد ہوگی۔

مائی کراچی میں آرٹ کی نمائش اور لوک گلوکاروں کا ایک کنسرٹ ہوگا، جس کی تمام آمدنی سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔

گلوکار سیف سمیجو نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کے ساتھ کیپشن لکھا کہ “ایک روزہ میگا ایونٹ کے لیے جس میں ورکشاپس، کنسرٹس اور لوک آرٹ مارکیٹ شامل ہیں۔سب لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

لاہوتی کی طرف سے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی ہے، جس میں لکھا کہ “سب سے بڑے فنڈ ریزنگ کانسرٹ ” سے حاصل ہونے والی آمدنی سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد پر خرچ ہوگی۔

ایونٹ کے ٹکٹ آن لائن کے ساتھ کانسرٹ کی جگہ پر بھی دستیاب ہوں گے۔

Leave a Reply