ایڈوانس بکنگ آج سے

“دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” کی ایڈوانس بکنگ آج سے شروع

(ہم دوست نیوز):پاکستان کی تاریخ کی مہنگی ترین ایکشن سے بھرپور فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز آج سے کیا جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق فلم کے ٹکٹس “پہلے آئیے پہلے پائیے” کی بنیاد پر دستیاب ہوں گی، جیو فلمز کے اشتراک سے بننے والی یہ فلم 13 اکتوبر کو
ایک ساتھ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

پاکستانی فلم ” دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کا ٹریلر جاری

انسائیکلو میڈیا ، لاشاری فلمز اور ٹرپل اے موشن پکچرز کے بینر تلے بنائی گئی فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” نے ریلیز سے پہلے ہی ہر طرف دھوم مچا رکھی ہے۔

فلم میں اداکار فواد خان “مولا جٹ” کا مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ ماہرہ خان نے “مکو جٹی” کا کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاؤہ حمائمہ ملک بھی ” دارو “کے کردار میں نظر آئیں گی۔

Leave a Reply