علی سیٹھی نے نیا

علی سیٹھی نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا

(ہم دوست نیوز): پاکستان کے نامور گلوکار علی سیٹھی امریکی جریدے ٹائم میگزین کی سالانہ “100 نیکسٹ” کی فہرست میں اپنا نام شامل کرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

امریکی جریدے ٹائم میگزین کی طرف سے “100 نیکسٹ” فہرست جاری کردی گئی ہے، اس فہرست میں دنیا بھر سے 100 بہترین شخصیات کو شامل کیا جاتا ہے۔میگزین نے اس فہرست میں دنیا بھر سے 100 بہترین شخصیات، رہنما ، وکلاء ،رجحانات بنانے والے (Trend setter) اور میزبانوں کو شامل کیا ہے۔

“پسوڑی”نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

رواں برس کی جاری کردہ فہرست میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ پاکستانی میوزک انڈسٹری کیلئے ایک اعزاز ہے۔

خیال رہے کہ اس سال کوک اسٹوڈیو میں گلوکارہ شَہہ گِل اور علی سیٹھی کی طرف سے گائے جانے والے گانے “پسوڑی” نے دنیا بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔علی سیٹھی کے گانے “پسوڑی” کو یوٹیوب پر تاحال 400 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا اور سنا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ ٹائم میگزین “100 نیکسٹ” فہرست ہر سال کی پہلی سہ ماہی میں شائع کرتا ہے اور “100 بااثر شخصیات” کی فہرست ہر سال کے وسط میں شائع کی جاتی ہے۔میگزین کی جانب سے “پرسن آف دی ایئر اور کڈ آف دی ایئر” کی فہرست بھی ہر سال کے آخر میں شائع کی جاتی ہے۔

Leave a Reply