بالی ووڈ ڈائریکٹر نے

بالی ووڈ ڈائریکٹر نے “دی لیجنڈ آف مولاجٹ” کو بڑی فلم قرار دیدیا

(ہم دوست نیوز): بالی ووڈ کے صف اول کے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے پاکستانی فلم ” دی لیجنڈ آف مولاجٹ” کو بڑی فلم قرار دیدیا۔

ڈائریکٹر راج کمار نے فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ایک بہت بڑی فلم لگ رہی ہے۔

سنجو ، منا بھائی ایم بی بی ایس، پی کے اور تھری ایڈیٹس جیسی سپر ہٹ فلموں کے ڈائریکٹر راج کمار نے فلم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا ٹریلر دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔

“دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” کی ایڈوانس بکنگ آج سے شروع

جیو فلمز کی پیشکش، نئی نسل کے ڈائریکٹر بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت کی شاہکار فلم مولاجٹ کی ریلیز کی تیاریاں عروج پر ہیں۔یہ فلم 13 اکتوبر 2022ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ جبکہ فلم کی مرکزی کاسٹ میں شامل سپر اسٹارز کو پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے علاؤہ بالی ووڈ موویز میں کام کرنے کا تجربہ ہے۔

فلم کے ہیرو فواد خان، حمائمہ ملک اور ماہرہ خان بالی ووڈ سپر اسٹارز کے ساتھ فلموں میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔

حمائمہ ملک نے عمران ہاشمی ،ماہرہ خان نے شاہ رخ خان اور فواد خان نے سونم کپور کے ساتھ بطور ہیرو کام کیا۔شائقین کو ” دی لیجنڈ آف مولاجٹ” کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔

Leave a Reply