فواد خان نے ٹیلی ویژن

فواد خان نے ٹیلی ویژن اسکرین کو خیرباد کہہ دیا

(ہم دوست نیوز):پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فواد خان نے ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنی غیر موجوگی کی اصل وجہ بتادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ “ٹی وی ڈراموں میں اب پھر سے واپس آنا میرے لیے کافی مشکل ہے کیوںکہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں اب بہت بوڑھا ہو گیا ہوں۔”

فواد خان کی 9 سال بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی

فواد خان کا کہنا تھا کہ اب ٹی وی پر نشر ہونے والے زیادہ تر پروگرام نوجوانوں کی زندگیوں پر بن رہے ہیں اور میرا خیال ہے کہ ہماری ٹی وی اسکرین اب نوجوان نسل کیلئے ہونی چاہیے ، یہی وجہ ہے کہ اب
ٹیلی ویژن اسکرین پر واپسی کا کوئی ارادہ نہیں۔

خیال رہے کہ سپر اسٹار نے اداکاری کا کیریئر ڈراموں سے شروع کیا تھا۔ انہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر پروگرام دیے ہیں، اپنی لاجواب اداکاری کے باعث انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ملک بھارت سمیت دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply