عائزہ اعوان پاکستان کی

عائزہ اعوان پاکستان کی “کترینہ کیف” قرار

(ہم دوست نیوز):پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ عائزہ اعوان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل “یہ نہ تھی ہماری قسمت” میں ”علیشبہ“ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ اعوان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں۔جس کے کیپشن میں لکھا کہ “یہ میں اور میری شان ہیں۔” اداکارہ نے ویڈیو میں مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کو مداحوں کی طرف سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ عائزہ اعوان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ عائزہ اعوان نے گزشتہ کل یہ ویڈیو شیئر کی تھی جس کو اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ اور لائک کر چکے ہیں اور ان کی تصاویر پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ “آپ پاکستان کی ” کترینہ کیف” ہیں جبکہ ایک
اور خاتون صارف نے ان کی تعریف کرتے ہوئے خوبصورت بالوں کا راز پوچھ لیا۔

خیال رہے کہ عائزہ اعوان نے “یہ نہ تھی ہماری قسمت میں” علیشبہ کا منفی کردار ادا کیا تھا جبکہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں منیب بٹ ، حرا مانی اور دیگر شامل تھے۔اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Leave a Reply