مہیش بھٹ کا انکشاف

عامر خان کون سی بیماری کا شکار ہیں ؟ مہیش بھٹ کا انکشاف

ممبئی:(ہم دوست نیوز) بالی ووڈ کے معروف فلم ہدایتکار مہیش بھٹ نے”مسٹر پرفیکشنسٹ” کے لقب سے مشہور ہونے والے عامر خان کی بیماری کے بارے میں اہم انکشاف کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماضی میں عامر خان اور مہیش بھٹ نے 2 سُپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی دونوں کے درمیان تعلقات شروع سے ہی کشیدہ رہے ہیں۔

مہیش بھٹ مسلمان ہو چکے، کنگنا رناوت کا دعویٰ

مہیش بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ عامر خان پرفیکشن یعنی “کمالیت پسندی” کی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔انہوں نے عامر خان کو ایک ایسا انسان قرار دیا جو کہ اپنی زندگی کو ایک دستاویز کی شکل میں بدلنے میں پھنسا ہے۔ مہیش بھٹ نے مزید کہا کہ اداکار ایک مخلص شخص ہے تاہم وہ پرفیکشن کی بیماری کا شکار ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی مہیش بھٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عامر خان نے فلم “غلام” میں میرے ساتھ کام کیا تھا لیکن کام کرنے کا وہ تجربہ ناخوشگوار رہا۔

Leave a Reply