شاہ رخ خان کی تشہیری

دنیا کی سب سے بڑی اسکرین پر شاہ رخ خان کی تشہیری ویڈیو

دبئی:(ہم دوست نیوز) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان ایک تشہیری ویڈیو کیلئے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر نظر آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برج خلیفہ کے سامنے ڈانسنگ فاؤنٹین پر شاہ رخ خان کی مشہور فلم “اوم شانتی اوم” کا ٹائٹل سانگ بھی بجایا گیا،برج خلیفہ کے اس خوبصورت منظر کی ویڈیوز تھوڑی ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

شاہ رخ خان کے مداح ان کے غیر معمولی فلاحی کاموں کی تعریفیں کرتے اور انہیں دنیا کی مشہور ترین اور بلند ترین عمارت پر جلوہ گر دیکھ کر فخر کرتے نظر آرہے ہیں۔

برج خلیفہ پر نشر کیے جانیوالے اشتہار میں شاہ رخ خان نے ایک ہیلتھ کیئر گروپ سے متعلق آگاہ کیا۔

گروپ میں متحدہ عرب امارات اور عمان میں مختلف برانڈز کے تحت 39 طبی مراکز اور اسپتال کی تشہیر شامل ہے۔

کمپنی نے 28 ستمبر کو دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر اپنی مہم کی افتتاحی تقریب میں اشتہار دیکھا کر یو اے ای کے ساتھ شاہ رخ خان کے مضبوط تعلق کو بھی اجاگر کیا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر برج خلیفہ کو روشن کیا گیا تھا۔

Leave a Reply