بڑا انسان کون ہے

بڑا انسان کون ہے ؟ “بگ بی” نے اپنی مختصر سی کہانی سے سمجھا دیا

بعض اوقات سادہ سی کہانیاں بھی انسان کو بڑے بڑے سبق سکھا دیتی ہیں، ایک ایسی ہی کہانی بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے اپنے گیم شو “کون بنے گا کروڑ پتی 14” میں شیئر کی ہے۔

امیتابھ بچن نے دلچسپ مگر مختصر کہانی کے ذریعے یہ سبق دینے کی کوشش کی کہ اس دنیا میں بڑا انسان کون ہے؟انہوں نے کہا کہ حقیقت میں بڑا انسان وہ نہیں ہوتا جس کا قد ، رتبہ ، عہدہ بڑا ہو یا وہ مال و دولت میں دوسروں سے زیادہ ہو۔

بلکہ حقیقت میں بڑا شخص وہ ہے جو دوسروں کی عزت کرے، مان دے، اس بات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہ سامنے والا غریب ہے یا امیر یا پھر وہ کس رتبے پر فائز ہے۔

انہوں نے اپنی مختصر سی کہانی سے سمجھایا کہ حقیقت میں روپے پیسے کی قدر نہیں ہوتی بلکہ انسان کی قدر ہوتی ہے۔

تو چلئے آپ بھی یہ دلچسپ کہانی بگ بی کی ہی زبانی سنیے۔

Leave a Reply