محبت ہواؤں میں ہے

“محبت ہواؤں میں ہے” نامور اداکارہ کی تصاویر وائرل

(ہم دوست نیوز): پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نوال سعید کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جنہیں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ان کو ساحل سمندر پر دیکھا جاسکتا ہے،انہوں نے چند گھنٹے پہلے یہ تصاویر شیئر کی ہیں، جس کو ہزاروں صارفین دیکھ اور لائک کر چکے ہیں اور ان تصاویر کی خوب تعریف کررہے ہیں۔

“مجھے واپس لے چلو” نوال سعید

ایک مداح کا کہنا تھا کہ “محبت ہواؤں میں ہے۔” جبکہ ایک خاتون مداح ںے کہا کہ “بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔”

خیال رہے کہ اداکارہ نوال سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل “دل ویراں” میں منہل کا کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، سیمی پاشا ، شہروز سبزواری، حنا رضوی، راشد فاروقی اور صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔

نوال سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور وہ اکثر اپنی تصاویر
اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ، جبکہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

Leave a Reply