بالی ووڈ ڈیبیو دینے

ماہرہ خان ، ول اسمتھ کے ہمراہ ہالی ووڈ ڈیبیو دینے والی ہیں ؟

(ہم دوست نیوز): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کے ہالی ووڈ ڈیبیو سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2 مرتبہ آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے اپنی نئی فلم “برلینس” کی ہدایتکاری کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
اس فلم کی کاسٹ کے بارے میں ابھی باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا لیکن کہا جا رہا ہے کہ ماہرہ خان کو اس فلم کی کاسٹ میں شامل کرنے کیلئے گفتگو کی جارہی ہے۔دوسری طرف ہالی ووڈ اسٹار وِل اسمتھ اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

شرمین عبید چنائے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مارکس ساکی کے ناول سے اخذ کی گئی ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسی آبادی پر مرکوز ہے جہاں 1 فی صد لوگ کچھ غیر معمولی خصوصیات کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں ، وہ ایک ایسے شخص کو روکنا چاہتے ہیں جو کہ خانہ جنگی شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہو۔

Leave a Reply