پاکستانی فلم جاوید اقبال

پاکستانی فلم “جاوید اقبال” ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کیلئے منتخب

کراچی: (ہم دوست نیوز) پاکستان کی فلم “جاوید اقبال” ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں پریمیئر کیلئے منتخب کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوعلیحہ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “جاوید اقبال” کا ورلڈ پریمیئر مئی میں یوکے فلم فیسٹیول میں کیا گیا تھا۔

فلم میں مرکزی کردار اداکارہ عائشہ عمر اور اداکار یاسر حسین نے ادا کیے ہیں۔

یاسر حسین کا فلم جاوید اقبال کی نمائش روکنے پر شدید ردعمل

فلم “جاوید اقبال” کو پاکستان میں ریلیز کے لئے سینسر بورڈ کی طرف سے ابھی تک اجازت نہیں ملی۔

خیال رہے کہ 11واں فلم فیسٹیول یکم نومبر سے واشنگٹن ڈی سی میں شروع کیا جائے گا اور 8 نومبر تک جاری رہے گا۔

فلم ڈائریکٹر ابوعلیحہ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ فلم جاوید اقبال نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے، فلم واشنگٹن میں ہونیوالے ڈی سی ساوتھ ایشین فلم فیسٹیول کیلئے منتخب کرلی گئی ہے۔

Leave a Reply