محسن عباس حیدر کی

محسن عباس حیدر کی مختصر فلم “میں شاہ رخ خان ہوں” ریلیز

کراچی:(ہم دوست نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محسن عباس حیدر کی مختصر فلم “میں شاہ رخ خان ہوں” کو ریلیز کردیا گیا ہے۔

اس فلم کے رائٹر حمزہ ابن وصی ہیں اور اس کی ہدایات بدر محمود نے دی ہیں جبکہ اس کی موسیقی عدیل اے ڈی کی تیار کردہ ہے۔تقریباً 22 منٹوں سے کم دورانیے کی اس مختصر فلم میں محسن عباس حیدر کو مختلف طرح کے کردار ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

محسن عباس حیدر بھی شاہ رخ کے بڑے مداح نکلے؛ آٹوگراف بھی لے لیا

فلم میں شاہ رخ خان ہوں کی کہانی “شناخت” کے گرد گھومتی ہے، یعنی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ محسن عباس اداکاری کے شوق میں اپنی اصل شناخت کھو بیٹھتے ہیں اور وہ شوبز اور اداکاری کے چکر میں “شاہ رخ خان” بن جاتے ہیں۔

محسن عباس سے شاہ رخ بننے تک ان کو اپنی اصل شناخت کھونے کا احساس ہوتا ہے اور وہ واپس اصل شناخت والی دنیا میں جانا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ فلم میں محسن عباس کو محسن کے علاؤہ شاہ رخ خان ، پولیس افسر ، وکیل اور جج کا کردار ادا کرتے دکھایا گیا ہے۔

Leave a Reply