اداکار یاسر حسین کا

اداکار یاسر حسین کا احسن خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

(ہم دوست نیوز): پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور و نامور اداکار یاسر حسین نے احسن خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اداکار یاسر حسین نے حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کسی بھی پروجیکٹ میں احسن خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیں گے۔

یاسر حسین نے حکومت سے آزادی کا مطالبہ کردیا

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں تو سب اداکارائیں ہی بہت اچھی ہیں، میں کیوں کسی بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کروں گا؟ بس میں احسن خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہوں گا۔

اس کے ساتھ ہی یاسر حسین نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ دراصل میں احسن خان کو کافی بورنگ انسان لگتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف میں ان کا مداح بنا بیٹھا ہوں اور دوسری طرف وہ کہتے ہیں کہ میں بورنگ ہوں۔

Leave a Reply