ربیکا خان کی نئی

ربیکا خان کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

(ہم دوست نیوز):پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر ربیکا خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس کو مداحوں کی طرف سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار ربیکا خان نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کو مداحوں کی طرف سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ربیکا نے عروسی لباس زیب تن کر رکھا ہے اور وہ برائیڈل فوٹو شوٹ کروا رہی ہیں۔

اس سے پہلے بھی ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ ویڈیو میں ان کو خوبصورت لباس پہن کر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ربیکا خان پاکستانی کامیڈین اور اداکار کاشف خان کی بیٹی ہیں، انہوں نے بہت کم عرصے میں سامعین سے بے پناہ
پہچان اور محبت حاصل کر لی ہے اور ان کے سوشل میڈیا پر کافی زیادہ مداح موجود ہیں۔

Leave a Reply