پاکستان کے علاؤہ بھارت

پاکستان کے علاؤہ بھارت میں بھی گھر بنا سکتی ہوں، سجل علی

دبئی:(ہم دوست نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ پاکستان سے باہر اگرکسی اورملک میں رہنا ہوتو وہ بھارت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی نے دبئی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت میں گھر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اداکارہ سے جب سوال کیا گیا کہ پاکستان سے باہر آپ کس دوسرے ملک میں رہنا چاہیں گی توانہوں نے جواب دیا کہ وہ ملک بھارت کیوں نہیں ہو سکتا؟ بھارت میں بھی گھر بنایا جاسکتا اوردبئی میں بھی بنا سکتی ہوں۔

سجل علی کا اپنے کیرئیر سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

سجل کا مزید کہنا تھا کہ ایسی خوبصورت تقاریب میں ان تمام لوگوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے جو کہ ہمارے دلوں کے قریب ہوتے ہیں۔ بالی ووڈ کے بہت سے اسٹارز ایسے ہیں جن سے میری دوستی ہے اوران سے رابطوں پر بہت خوشی ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ سجل علی بالی ووڈ کی فلم “موم”میں اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے بھی فلم میں اہم کردار نبھایا تھا۔

Leave a Reply