صنم جنگ کی تصویر

صنم جنگ کی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

(ہم دوست نیوز): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور نامور اداکارہ صنم جنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

اداکارہ صنم جنگ نے حال ہی میں سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جن کو مداحوں کی طرف سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صنم جنگ نے سی گرین رنگ کا مغربی طرز کا لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ان کی تصاویر پر مداحوں کی طرف سے تعریفی جملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

صنم جنگ کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

واضح رہے کہ اداکارہ کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، جو کہ کئی سپر ہٹ ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے چھوٹی اسکرین پر بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ چکی ہے۔

صنم انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وہ اپنی نت نئی ویڈیوز اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جس کو بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply