نامور پاکستانی کامیڈین

نامور پاکستانی کامیڈین اسماعیل تارا انتقال کر گئے

(ہم دوست نیوز): پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف کامیڈین اور اداکار اسماعیل تارا اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسماعیل تارا کچھ روز سے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اسماعیل تارا نے متعدد ڈراموں ،فلموں اور تھیٹر زمیں لازوال کردار ادا کئے ہیں ۔

معروف ہالی وڈ اداکار انتقال کر گئے

اداکار اسماعیل تارا کے اہلخانہ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ 3 دن سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ، اسماعیل تارا کے گردے فیل ہو گئے تھے اور ان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا جاچکا تھا۔

ان کے مشہور ترین کامیڈی شوز میں “ففٹی ففٹی” سب سے نمایاں ہے۔خیال رہے کہ اسماعیل تارا بہترین کامیڈین کے متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکے ہیں ۔

Leave a Reply