سجل علی کی ہمشکل

سجل علی کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

(ہم دوست نیوز): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی کی ہمشکل کو سوشل میڈیا صارفین نے بالآخر ڈھونڈ ہی نکالا ہے۔

سجل علی پاکستان کی جانی مانی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، انہوں نے ڈراموں اور فلم میں اپنی زبردست اداکاری کی وجہ سے لوگوں کے دل میں اپنا خاص مقام بنالیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے حال ہی میں ان کی ہمشکل کو ڈھونڈ نکالا ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

سجل علی کا اپنے کیرئیر سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

صارفین سجل علی کی ہمشکل کو دیکھ کر حیران رہ گئے، کچھ صارفین نے تو تبصرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا کہ یہ لڑکی سجل علی کی بہن لگ رہی ہے۔

خیال رہے کہ سجل کی ہمشکل لڑکی کا اصل نام تو معلوم نہیں لیکن یہ لڑکی انسٹاگرام پر “queenndaroo” کے نام سے ایک اکاؤنٹ چلاتی ہیں ، جہاں پر وہ ویڈیوز اور تصاویر بنا کر شیئر کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ اس لڑکی کا تعلق جرمنی سے ہے، یہ ماڈلنگ کا کام کرنے کے ساتھ ساتھ اکثر بیوٹی پراڈکٹس کی تشہیر بھی کرتی ہیں۔

Leave a Reply