استعمال کرنے پر پابندی

امیتابھ کا نام، آواز اور تصویر استعمال کرنے پر پابندی عائد

(ہم دوست نیوز):بالی ووڈ کے “شہنشاہ” امیتابھ بچن کی ،تصویر ، آواز اور نام بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میگا بھارتی اسٹار امیتابھ بچن کے وکیل کی طرف سے دہلی ہائیکورٹ میں ” پبلسٹی رائٹس” سے متعلق دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ “امیتابھ بچن بھارت کے ایک سپر اسٹار ہیں اور کوئی بھی ان کا نام، آواز اور تصویر استعمال کرکے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

امیتابھ بچن کی بالی ووڈ کی اہم شخصیات کے ساتھ ملاقات

دہلی ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ “بغیر اجازت کے کسی بھی چیز کی تشہیر نہیں کی جاسکتی ہے۔”

عدالت نے امیتابھ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اداکار کا نام، تصویر اور آواز استعمال کرنے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ درخواست گزار کے وکیل کی طرف سے موقف اپنایا گیا تھا کہ “موبائل ایپلیکیشن ڈیولپرز امیتابھ بچن کا نام استعمال کرکے لاٹریز نکالتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اداکار کی تصاویر والی ٹی شرٹس فروخت کرتے ہیں۔

Leave a Reply