انکار کی وجہ بتادی

شان نے عامر خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کی وجہ بتادی

(ہم دوست نیوز):پاکستان کے نامور ادکار شان شاہد نے بھارت کے سپر اسٹار عامر خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا، انہوں نے اس کی وجہ بتادی ہے۔

شان شاہد نے حال ہی میں اک نجی چینل میں شرکت کی، جہاں پروگرام کے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے بھارت کے اداکار عامر خان کی فلم گجنی میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے شان شاہد نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے حالات ماضی میں بھی خراب تھے اور اب بھی زیادہ بہتر نہیں ہیں، بھارت کے اپنے پاس اتنے اچھے اداکار ہیں ان کو کیوں نہیں لیتے؟ وہ پاکستان کے اداکاروں کو ولن سمجھتے ہیں اور خود کو ہیرو سمجھتے ہیں۔

شان شاہد نے شعیب اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ان سے ایک سوال یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا 2 اداکار اچھے دوست بن سکتے ہیں جس کے جواب میں شان نے کہا کہ اداکاروں کے درمیان دوستی کا امکان تو موجود ہے البتہ پاکستان میں یہ کافی مشکل ہے کیوں کہ یہاں پروجیکٹس بہت کم ہیں اور ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے۔ شارٹ لسٹ کرنے کے دوران بھی لوگ رنجشیں رکھتے ہیں، اس لئے ان کیلئے دوست بننا ناممکن ہو جاتا ہے۔

خیال رہے کہ شان شاہد نے ” یلغار”، “وار” اور کئی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور اب ان کی نئی فلم “ضرار” سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Leave a Reply