ماہرہ خان کی تصاویر

ماہرہ خان کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

(ہم دوست نیوز): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور مشہور اداکارہ ماہرہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جن کو مداحوں کی طرف سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان نے خاکی رنگ کا مغربی طرز کا لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

ماہرہ خان کی تصاویر پر مداحوں کی طرف سے تعریفی جملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین ان کو لباس کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

اداکارہ انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی نت نئی ویڈیوز اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جنہیں بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔

نامور اداکارہ متعدد فلموں اور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔

Leave a Reply