نیلم منیر کی نئی تصاویر

نیلم منیر کی نئی تصاویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

(ہم دوست نیوز): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور معروف اداکارہ نیلم منیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن کو مداحوں کی طرف سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ نیلم منیر نے حال ہی میں سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں، جنہیں مداحوں کی طرف سے خوب سراہا جارہا ہے۔

شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلم منیر نے عروسی لباس زیبِ تن کر رکھا ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ان کی تصاویر پر مداحوں کی طرف سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نیلم منیر انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی نت نئی ویڈیوز اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جن کو بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔

نامور اداکارہ نیلم منیر متعدد ڈراموں میں اپنی زبردست اداکاری کے جوہر بھی دِکھا چُکی ہیں۔

Leave a Reply