کیوں ریلیز کی جاتی ہیں

زیادہ تر بالی ووڈ فلمیں جمعہ کو ہی کیوں ریلیز کی جاتی ہیں؟

کیا آپ نے کبھی یہ غور کیا ہے کہ زیادہ تر بالی ووڈ فلمیں جمعہ کے دن ہی کیوں ریلیز کی جاتی ہیں ؟ اور اس کی کیا وجہ ہے؟ آپ میں سے زیادہ تر لوگوں کو اس کی وجہ معلوم نہیں ہوگی تو آئیے آج ہم آپکو بتاتے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جمعہ ہفتے کا سب سے بہترین دن ہے، جمعہ کو ہفتے کا پسندیدہ دن بھی سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس سے ویک اینڈ کا بھی آغاز ہوتا ہے۔

کنگنا رناوت نے بالی ووڈ فلموں کی ناکامی کی وجہ بتادی

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جمعہ کو ممکنہ طور پر ہفتے کا سب سے بہترین دن کہا جاتا ہے، جمعہ کو ہفتے کا پسندیدہ دن بھی سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس دن سے ویک اینڈ کا آغاز بھی ہوتا ہے۔

اکثر جمعہ والے دن دفتروں کا ہاف ڈے اور کاروبار کی چھٹی ہوتی ہے تو لوگ پورے ہفتے کی تھکن اتارنے اور انجوائے کرنے کے لیے ویک اینڈ پر فلم دیکھنے جاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ فلم پروڈیوسرز اکثر جمعہ کو ہی فلمیں ریلیز کرتے ہیں تاکہ فلم کی ریلیز کا آغاز بہترین ہو۔

فلم پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ جمعہ کا دن ان کے لیے بہترین ہوتا ہے لیکن ایسا نہیں کہ صرف جمعہ کو ہی بالی ووڈ فلمیں ریلیز کی جاتی ہیں، جمعہ کے علاؤہ مختلف تہواروں عید اور دیوالی وغیرہ پر بھی فلمیں ریلیز ہوتی رہتی ہیں۔

Leave a Reply