منفرد انداز میں مبارکباد

فٹبال کلب بارسلونا کی عالیہ اور رنبیر کو منفرد انداز میں مبارکباد

بارسلونا:(ہم دوست نیوز) مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا نے بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کی بیٹی کی پیدائش پر انہیں منفرد انداز میں مبارک باد دی ہے۔

عالیہ بھٹ نے اپنی اور رنبیر کپور کی بیٹی کے ہمراہ گزشتہ دن ایک تصویر شئیر کی تھی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’راحہ‘ رکھا ہے۔

شئیر کی گئی تصویر میں رنبیر اور عالیہ کی بیٹی کا نام دیوار پر لگی بارسلونا کی جرسی پر بھی نظر آیا۔رنبیر کپور فٹبال کے شوقین اور لیونل میسی کے بہت بڑے فین بھی ہیں اس لیے انہوں نے اپنی بیٹی کا نام پہلی بار مداحوں کو بتانے کے لیے میسی کے سابقہ فٹبال کلب بارسلونا کی جرسی کا انتخاب کیا۔

بارسلونا فٹبال کلب نے سوشل میڈیا پر رنبیر اور عالیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ‘ بارسلونا کی ایک نئی فین پیدا ہوگئی ہے، ہم بارسلونا میں آپ سب سے ملنے کے لیے بہت بے تاب ہیں’۔

یاد رہے کہ 6 نومبر کو بالی وڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

Leave a Reply