عرفی جاوید نے تنقید

عرفی جاوید نے تنقید کرنیوالے مصنف کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی

(ہم دوست نیوز): بھارت کی معروف ماڈل عرفی جاوید نے فحاشی پھیلانے کا الزام لگانیوالے مصنف کی واٹس ایپ چیٹ لیک کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ماڈل اور اداکارہ عرفی جاوید نے کپڑوں پر تنقید کرنیوالے نامور مصنف چیتن بھگت کی چیٹ لیک کر دی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی مصنف نے ایک ادبی میلے میں گفتگو کرتے ہوئے عرفی جاوید پر فحاشی پھیلانے کا الزام لگایا تھا۔جس کے جواب میں اداکارہ نے مصنف پر شدید غصے کا اظہار کیا اور اپنا ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔

عرفی جاوید نے ہانیہ عامر کا اسٹائل کاپی کرلیا ، ویڈیو وائرل

عرفی جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں کہا تھا کہ فیسٹول کے دوران میرا نام کیوں لیا گیا ؟ میرا تو اس آدمی سے کچھ لینا دینا بھی نہیں۔

انہوں مصنف نے کہا کہ جب آپ خود اپنے سے آدھی عمر کی لڑکیوں کو میسجز کر رہے تھے تو کیا ان لڑکیوں کے کپڑوں نے بھی آپ کو بھڑکایا تھا؟

اداکارہ عرفی نے ماضی میں “می ٹو”مہم کے دوران بھارتی مصنف کی لیک ہونیوالی چیٹ کو ایک مرتبہ پھر سے شیئر کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس چیٹ کے سامنے آ جانے کے بعد مصنف چیتن بھگت نے اپنے عمل کی معافی بھی مانگی تھی۔

Leave a Reply