بین الاقوامی اعزاز مل گیا

دیپیکا پڈوکون کو ایک اور بین الاقوامی اعزاز مل گیا

ممبئی: (ہم دوست نیوز)بھارتی شوبز انڈسٹری کی مشہور ترین اور خوبصورت اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ایک اور بین الاقوامی اعزاز مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ٹیم کے قریبی ذرائع نے کا کہنا ہے کہ اداکارہ قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گی۔

دیپیکا 18 دسمبر کو قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کریں گی جس کے لیے وہ جلد قطر روانہ ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دیپیکا پہلی ایسی اداکارہ ہوں گی جن کو دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانیوالے کھیل کی ٹرافی کی نقاب کشائی کا اعزاز حاصل ہوگا۔

خیال رہے کہ دیپیکا پڈوکون کو “گولڈن ریشیو آف بیوٹی” کے مطابق دنیا کی دس خوبصورت ترین عورتوں میں شمار کیا جاتا ہے، وہ رواں برس 75 ویں کانز فلم فیسٹول میں بھی بھارت کی نمائندگی کیلئے فیسٹول میں جیوری ممبر مقرر کی گئیں تھیں۔

Leave a Reply