کپور خاندان اور دلیپ کمار

کپور خاندان اور دلیپ کمار کی رہائش گاہیں عجائب گھر نہ بن سکیں

( ہم دوست نیوز) برصغیر کے لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اور کپور خاندان کی آبائی رہائش گاہوں کو میوزیم بنانے کا کام مسلسل التوا کا شکار ہو رہا ہے۔

محکمہ آثار قدیمہ نے دونوں نامور اداکاروں کے بوسیدہ گھروں کو ان کی اصلی حالت میں بحالی کے لیے منصوبہ تیار کر لیا تھا لیکن فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے تعمیراتی کام شروع نہیں ہوسکا۔

گزشتہ برس محکمہ آثار قدیمہ خیبرپختونخواہ کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ راج کپور اور دلیپ کمار کے پشاور میں موجود آبائی گھروں کی تزئین و آرائش حکومت اپنے فنڈز سے کرے گی۔

محکمہ آثار قدیمہ کے ریسرچ آفیسر بخت محمد نے بتایا کہ دونوں آبائی گھروں کی صفائی کے بعد اب ان کی تزئین اور آرائش کا کام کیا جارہا ہے لیکن یہ کام کب تک مکمل ہوگا اس کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے ۔

محکمہ آثار قدیمہ کی توجہ کا منتظر قلعہ مروٹ

Leave a Reply