( ہم دوست نیوز) بالی ووڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’’پٹھان‘‘ نے شدید تنازعات کے باوجود ریلیز ہونے سے پہلے ہی 270 کروڑ کی کمائی کر لی ۔
فلم اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ 25 جنوری 2023ء کو ریلیز ہو رہی ہے۔ شاہ رخ خان تقریباً 4 سال بعد پٹھان کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آ رہے ہیں۔ وہ آخری مرتبہ 2018ء میں فلم ’زیرو‘ میں نظر آئے تھے۔
فلم پٹھان کا مکمل بجٹ تقریباً 250 کروڑ بھارتی روپے بتایا جاتا ہے ، یہ پاکستانی کرنسی میں 680 کروڑ روپے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’پٹھان‘‘ کے او ٹی ٹی رائٹس ریلیز سے قبل ہی تقریباً 1 سو کروڑ روپے میں فروخت ہو گئے ہیں اور یہ رقم پاکستانی کرنسی کے حساب سے 270 کروڑ روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔
فلم پٹھان کے او ٹی ٹی حقوق ایمیزون پرائم نے خرید لئے ہیں۔ پٹھان مارچ کے آخر یا اپریل کے اوائل میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کر دی جائے گی، اس حساب سے فلم پہلے ہی اپنا آدھا بجٹ نکال چکی ہے۔
شاہ رخ کی فلم پٹھان کا پوسٹر ادریس البا کی بیسٹ سے مماثل قرار