( ہم دوست نیوز) سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیو کی وجہ سے مقبولیت حاصل کرنے والی دنانیر مبین نے اپنی سالگرہ کا دن شوبز انڈسٹری کے دوستوں و ساتھیوں کے ساتھ گزارا ۔
دانانیر مبین نے اپنی سالگرہ کا جشن ہدایت کار وجاہت رؤف کے گھر پر منایا ۔
سالگرہ کے اس جشن میں انڈسٹری کے دوستوں و ساتھیوں اداکارہ سائرہ یوسف ، یمنیٰ زیدی ، شہزاد شیخ ، شازیہ وجاہت ، کنزیٰ ہاشمی ، وجاہت رؤف ، خاقان شاہنواز سمیت دیگر مشہور و معروف شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
دانانیر نے اپنی سالگرہ کے موقع کو اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر یادگار بنا دیا ۔
اس سے قبل دانانیر مبین کی جانب سے سالگرہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی شئیر کی گئی تھی ۔
یاد رہے کہ دانا نیر مبین نے ڈرامہ سیریل صنف آہن سے اپنے شوبز کیرئر کا آغاز کیا تھا ۔