سارہ علی خان

سارہ علی خان نے لندن میں ابراہیم کے ساتھ تصاویر شیئر کر دیں

( ہم دوست نیوز) بالی ووڈ کے فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والی سارہ علی خان نے لندن میں اپنے بھائی کے ساتھ تعطیلات منانے کی شاندار تصاویر شیئر کی ہیں۔

سارہ علی خان اپنے بھائی ابراہیم کے ساتھ ان دنوں کرسمس اور نیو ایئر منانے لندن میں موجود ہیں۔

اس سے قبل بھی سارہ علی خان نے اپنی والدہ امریتا سنگھ کے ساتھ بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

سارہ علی خان نے جو پہلی تصویر شیئر کی ہے اس میں سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہائیڈ پارک میں جھولے پر موجود ہیں۔ دیگر تصاویر میں سارہ علی خان لندن کی شاہراہوں پر اپنی دوستوں کے ساتھ موجود ہیں۔

ایک جگہ پر دونوں بہن بھائیوں نے سجے ہوئے کرسمس ٹری کے ساتھ پوز دیا ہے ۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے سارہ علی خان نے کرسمس سے حوالے سے کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔

دانانیر مبین نے وجاہت رؤف کے گھر اپنی سالگرہ منائی

Leave a Reply