میرے والد ٹھیک ہیں

میرے والد ٹھیک ہیں ، فردوس جمال کے بیٹے کی وڈیو

( ہم دوست نیوز) گزشتہ دنوں پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار فردوس جمال کینسر کی تشخیص کے بعد اسپتال میں داخل ہوئے تھے، اب وہ سرجری سے مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھر منتقل ہو چکے ہیں۔

سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے نے سوشل میڈیا اور فیس بُک پر اپنے والد کی صحت کے حوالے سے پوسٹ اپلوڈ کی ہیں۔

فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس کا اپنی پوسٹ میں یہ کہنا ہے کہ میرے والد اب ٹھیک ہیں اور سرجری کے بعد اب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، برائے مہربانی میرے والد کی صحت کے متعلق جعلی خبریں شیئر کرنے سے گریز کیا کریں اور میرے والد اور ہم کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔

ایک اور پوسٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بازل فردوس نے کہا ہے کہ میرے والد خیریت سے ہیں اور اُنکے حوصلے بہت بلند ہیں، برائے مہربانی جھوٹی خبریں نہیں پھیلائیں، اُن کی صحت کے لیے دعا کریں۔

فردوس جمال کے گھر امیر مقام کی آمد

Leave a Reply