ماڈل و اداکارہ ربیعہ چوہدری

ماڈل و اداکارہ ربیعہ چوہدری نے دوسری شادی کر لی

( ہم دوست نیوز) ماڈل و اداکارہ ربیعہ چوہدری نے اپنی دوسری شادی کا اعلان اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔

ماڈل ربیعہ چوہدری نے اپنے نئے نویلے دولہے کے ساتھ تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ الحمداللہ دولہا دلہن کو ایک بہترین تصویر مل چکی ہے، یہ تصویر ہماری نجی زندگی کا خلاصہ نہیں بلکہ اپنی خوشی سب کے ساتھ بانٹنے کے لیے بے حد کافی ہے۔

اداکارہ ربیعہ چوہدری کا اس پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھنا ہے کہ ہمیں اپنے نکاح کا اعلان کرنے کے لیے موقع مل گیا ہے ، ہمیں اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔

یاد رہے کہ فیشن ماڈل و اداکارہ ربیعہ چوہدری نے 2020ء کے ستمبر میں اپنے پہلے شوہر موسیقار اور گلوکار میکال حسن سے طلاق لی تھی۔

گلوکار میکال حسن اور ماڈل ربیعہ کی شادی 2016ء میں نجی تقریب میں ہوئی تھی۔

اداکارہ و ماڈل ربیعہ کا 2020ء میں اپنی طلاق سے متعلق کہنا تھا کہ طلاق کے بعد زندگی ختم نہیں ہوجاتی۔

اداکار عنایت خان گن پوائنٹ پر لٹ گئے

Leave a Reply