ارسلان نصیر

ارسلان نصیر نے اردو کا قتل بند کرنے کی اپیل کر دی

لاہور : ( ہم دوست نیوز ) پاکستان کے مشہور اداکار ارسلان نصیر نے بھارتی فلمسازوں سے ’’ اردو زبان ‘‘ کے قتل عام کا سلسلہ بند کرنے اپیل کی ہے ۔

اداکار ارسلان نصیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ کی نئی فلم ’’ پٹھان ‘‘ پر جاری بحث پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ میں نے سنا ہے لوگ دیپیکا کے خلاف گانے کی ویڈیو میں اس کے زعفرانی رنگ کا لباس پہننے پر بھی احتجاج کر رہے ہیں ‘‘۔

اداکار ارسلان نصیر نے اپنے ٹوئٹ میں اہم سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ لیکن کوئی فلم سٹار دیپیکا کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کر رہا کہ دیپکا گانے میں لفظ ’شرافت‘ کو’شریفی‘ کہہ رہی ہیں ۔

اداکار ارسلان نے بھارتی فلمسازوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ براہ مہربانی، اردو زبان کا قتل عام کرنا بند کریں ۔

احسن خان کی ناک دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا

Leave a Reply