پریانکا چوپڑا

دھوکہ دینے پر شوہر کو قتل بھی کر سکتی ہوں، پریانکا چوپڑا

( ہم دوست نیوز) بالی ووڈ و ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے شاندار جوہر دکھانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ ویسے تو پُرتشدد نہیں ہیں لیکن شوہر کی جانب سے دھوکہ دیے جانے کے سبب وہ قتل بھی کر سکتی ہیں۔

فلم سٹار پریانکا چوپڑا نے اپنے انٹرویو میں ازدواجی رشتے اور دھوکے دہی سے متعلق کھُل کر بات چیت کی ۔

اس دوران پریانکا نے کہا کہ اُن کی عادت میں غصہ بالکل نہیں ہے اور نہ ہی وہ پرتشدد خیالات کی مالک ہیں لیکن اُن کے شوہر نک جونس اگر اُن کو دھوکا دیں گے تو وہ اس کے جواب میں پرتشدد بھی ہو سکتی ہیں۔

پریانکا چوپڑا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُن کو رشتے میں بندھنے کے بعد جوڑیوں کا ایک دوسرے کو دھوکہ دینا ہرگز پسند نہیں ، اُنہیں معلوم ہوا کہ نک جونس اُن کو چھوڑ کر کسی اور کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور اُن کو دھوکہ دے رہے ہیں تو وہ جواب میں اپنے شوہر کا قتل تک کر سکتی ہیں۔

ارسلان نصیر نے اردو کا قتل بند کرنے کی اپیل کر دی

Leave a Reply