بھارتی اداکارہ قتل

ڈکیتی کی مزاحمت کرنے پر بھارتی اداکارہ قتل

( ہم دوست نیوز) ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر بھارتی اداکارہ ریا کماری کو قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ہاوڑہ میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، جس میں بھارتی اداکارہ ریا کماری کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کردیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریا کماری اپنے شوہر اور اپنی 2 سالہ بیٹی کے ہمراہ نیشنل ہائی وے سے کلکتہ کی طرف جارہی تھی۔

دوران سفر انہوں نے مہیش ریکھا کے علاقے میں کچھ دیر کے لیے رکنے کا فیصلہ کیا تو 3 افراد نے ان کو لوٹنے کے لیے ان پر حملہ کردیا۔

اسی دوران اداکارہ نے اپنے شوہر کو بچانے کی کوشش کی تو ملزمان نے ریا کماری پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اداکارہ کی موت ہوگئی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ریا کماری کے شوہر اور فلم پروڈیوسر پراکاش کمار نے ان کو بچانے کی کوشش کی لیکن کہیں دور دور تک کوئی مدد نہ مل سکی۔

بعد ازاں کچھ لوگ نظر آئے جو ریاکماری کو قریبی اسپتال لے گئے جہاں پہنچنے سے پہلے ہی اداکارہ اپنی جان کی بازی ہار گئی ۔

بھارتی اداکارہ و سیاستدان اقدام قتل کے الزام میں گرفتار

Leave a Reply