عرفی جاوید شیزان خان

عرفی جاوید شیزان خان کے حق میں بول پڑیں

( ہم دوست نیوز) بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے کہا ہے کہ تنیشا خودکشی کیس میں گرفتار ہونے والے اداکار شیزان خان کو اداکارہ تنیشا کی موت کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عرفی جاوید نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپلوڈ کی ہے ، جس میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ‘ہاں شیزان خان غلط ہوسکتا ہے، شاید اس نے تنیشا شرما کو دھوکہ دیا ہو لیکن ہم اداکار شیزان خان کو تنیشا کی موت کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے کیوں کہ آپ کسی کو ایسی صورت میں ساتھ نہیں رکھ سکتے جب تک وہ ساتھ رہنا نہ چاہتا ہو۔’

عرفی جاوید نے لڑکیوں پر زور دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘کوئی بھی اس قابل نہیں ہوتا کہ آپ ان کے لیے اپنی قیمتی زندگی دے دیں، کبھی کبھی یوں لگتا ہے کہ شاید دنیا ختم ہوگئی ہے لیکن مجھ پر یقین کریں ایسا بالکل بھی نہیں ہوتا۔’

عرفی جاوید نے مزید لکھا ہے کہ آپ ان لوگوں کے بارے میں سوچیں جو آپ سے پیار کرتے ہیں یا آپ صرف اپنے آپ سے محبت کرنے کی کوشش کیا کریں، آپ اپنے ہیرو خود بنیں ۔

خودکشی کیس: اداکار شیزان خان پولیس کے سامنے بیان بدل گئے

Leave a Reply