سجل اور صبور

سجل اور صبور کیلئے سشمیتا سین کا محبت بھرا پیغام وائرل

لاہور: ( ہم دوست نیوز) بھارت کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے پاکستان کی معروف اداکار بہنوں صبور علی اور سجل علی کے لیے ایک محبت بھرا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔

اداکارہ سشمیتا سین نے یہ وڈیو پیغام اداکار بہنوں کے بھائی محمد علی کی درخواست پر ریکارڈ کروایا ہے ، جن کی ان سے سفر کے دوران اتفاقیہ طور پر ملاقات ہو گئی تھی۔

اس کے بعد محمد علی نے یہ وڈیو پیغام اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپلوڈ کیا ہے جو خوب تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

وڈیو میں بھارتی اداکارہ سشمیتا سین صبور علی اور سجل علی کی فنکارانہ صلاحیت کی تعریف کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ آپ (سجل علی، صبور علی) شان دار اداکارائیں ہیں ، آگے بڑھتے رہیں ، آپ دونوں کو ہمیشہ اطمینان اور سکون ملے

وڈیو کے آخر میں فلائنگ کس کے ساتھ اداکارہ شسمیتا سین نے پاکستان کی ان دونوں اداکاروؤں کے ساتھ محبت کا اظہار بھی کیا ہے ۔

سجل علی کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

Leave a Reply