ریشم نے شادی

ریشم نے شادی نہ کرنے کی اہم وجہ بتا دی

لاہور : ( ہم دوست نیوز ) پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریشم نے شادی نہ کرنے کی انتہائی اہم وجہ بتا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ریشم نے حال ہی میں دیئے گئے اپنے انٹرویو کے دوران اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی ہے ، دوران گفتگو انہوں نے کہا ہے کہ جب اوپر والا چاہے گا تب میری بھی شادی ہو جائے گی۔

اداکارہ ریشم نے یہ بھی کہا ہے کہ جب میں اپنے ارد گرد موجود لوگوں کو دیکھتی ہوں، ان کی علیحدگی لاں ہوتے ہوئے دیکھتی ہوں تو مجھے دُکھ ہوتا ہے اور شادی سے ڈر بھی بہت لگتا ہے۔

اداکارہ ریشم کا مزید کہنا ہے کہ میری شادی شوبز انڈسٹری سے وابستہ کسی شخص سے نہیں ہوگی بلکہ ایک کاروباری شخصیت سے ہو گی ۔

زارا نور نے شوہر اور والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی

Leave a Reply